مدارس کو غلط نگاہ سے دیکھنے والوں کا انجام بہت برا ہوگا:مولانا عبد القدوس الرشادی
دینی ادرہ اشاعت الا سلام کا کرناٹک کے 21رکنی وفد نے دورہ کیا
کیرانہ،24اپریل(مشرق نیوز سروس)مقامی دینی ادارہ اشاعت الا سلام میں صوبہ کرناٹک کے21رکنی وفد نے دور کرکے مدرسہ کے حالات اور ادارہ کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری نعمت اللہ کی عیادت کی۔پریس ریلیز کے مطابق صوبہ کرناٹک کا 21رکنی وفد گزشتہ دیر شام مولانا عبد القدوس الرشادی کی قیادت میں یہاں پہنچا۔مولانا موصوف نے مدرسہ کے حالات پر باریک بینی سے جائزہ لیا اور کہا کہ ایسے مدارس بہت کم ہیں جن میں روز اول ہی سے مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کا بھی سکھائے جاتے ہوں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا بھی خاص خیال رکھا جا تا ہو،ان میں سے یہ ایک مدرسہ ہے ج کی بنیاد حکیم الا مت مولانا اشرف تھا نوی ؒکے خلیفہ حکیم الامت مولانا مسیح اللہ خان ؒ جیسے بزرگ علما ءدین نے رکھی تھی۔انہوں نے بتایا کہ مدرسہ کا جائے وقوع اور مدرسہ کی عمارت دیدہ زیب ہے۔فی الحال مدرسہ میں 12افراد کا عملہ خدمت میں لگا ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بھی ابتدائی تعلیم اسی ادارہ میں حاصل کی تھی اس وقت بھی صوبہ کرناٹک کے دو درجن طلبہ یہاں زیر تعلیم تھے،اب بھی ادارہ میں کرناٹک،میسور ،بنگال،آسام سمیت دیگر صوبوں کے طلبا زیر تعلیم ہیں،جن کفالت مدرسہ کے ذمہ ہے،کھانا کپڑا ،دوائی اور ہاسٹل یعنی طلبا کی جملہ ضروریات مدرسہ کی جانب سے کی جاتی ہیں،جو اہل خیر حضرات کی اعانت سے پوری کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ مدارس کو غلط نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ان کا انجام بہت برا ہوگا،انہوں نے مدارس بورڈ سے متعلق کہا کہ یہ بورڈ مدارس کی اصل شبیہ کو بگاڑ نے کے لیے بنایا جا رہا ہے جسے کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کیا جا ئے گا۔مولانا نے وفد کے تمام لوگوں کے ساتھ مدرسہ کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ادرہ کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری نعمت اللہ قاسمی کی صحت یابی کے لیے دعاءکرائی۔
No comments:
Post a Comment